الطاف حسین کا رمشا مسیح کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

اس معاملے کا حکومت جائزہ لے کر جلد از جلد کوئی نھ کوئی حل نکالنے...


Numainda Express August 23, 2012
الطاف حسین نے رحمان ملک سے کہا کہ ایسے واقعات سے ملک میں بسے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہو گا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کےتیرہ سال کی عیسائی لڑکی، رمشا مسیح کی توہین رسالت قانون کے تحت گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

الطاف حسین نے رحمان ملک سے کہا کہ ایسے واقعات سے ملک میں بسے مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں احساس محرومی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ وہ مزید عدم تحفظ کا شکار ہوں گے۔

رحمان ملک نے الطاف حسین کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کا حکومت جائزہ لے کر جلد از جلد کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔

صدر آصف علی ذرداری نے بھی واقعے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |