سوشل میڈیا پر وائرل طالبہ کی وڈیوپر ڈی سی اسلام آباد کا نوٹس

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے


Numainda Express February 04, 2019

جھنگ کی رہائشی طالبہ سدرہ ریاض کی سوشل میڈیاپر وڈیووائرل ہوئی ہے جس میں اس نے اسلام آباد کے وکیل اسد ہاشمی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ تھانہ رمنا میں ملزم اسد ہاشمی کیخلاف طالبہ کی مدعیت میں 27 جنوری کامقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے اسد ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر رکھی ہے۔ کیس کی مزید سماعت آج (پیر کو) اسلام آباد کچہری میں ہوگی۔ طالبہ نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں