ویسٹ انڈین کپتان میریسا بہترین میزبانی پرپاکستان کی مشکور

اب ہماری نظریں یو اے ای میں شیڈول سیریز پر ہیں،میریسا


Sports Reporter February 04, 2019

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میریسا ایگلیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم بہت لطف اندوز ہوئے.

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میریسا ایگلیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم بہت لطف اندوز ہوئے ،بہترین میزبانی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،یقین ہے کہ دیگر ممالک کی بھی ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی۔

اب ہماری نظریں یو اے ای میں شیڈول سیریز پر ہیں، امید ہے کہ جیت ہماری ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سے ٹوئنٹی 20 سیریز کے اختتام پر کیا، دبئی میں اسٹیفنی ٹیلر کی شمولیت سے ہماری ون ڈے سائیڈ مزید مضبوط ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔