آئی ایم ایف نے خصوصی طور پر 66 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی اسحاق ڈار
آئی ایم ایف وفدنے پاكستان میں 5.3 ارب ڈالر تک رضامندی ظاہركی تھی تاہم ہماری محنت کو دیکھتے ہوئے اسے بڑھایا، اسحاق ڈٓار
وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور سینیٹر اسحاق ڈار نے كہا ہے كہ آئی ایم ایف نے پاكستان كے لئے خصوصی طور پر 6.6 ارب ڈالر تک كے قرض كی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں آج ہی آئی ایم ایف کی جانب سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہماری 7.3 ارب ڈالر كے اقتصادی پیكج كی درخواست كو 6.6 ارب ڈالر كی حد تک منظور کرلیا گیا ہے حالانكہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاكستان میں 5.3 ارب ڈالر تک رضا مندی ظاہر كی تھی تاہم ہماری محنت كے نتیجے میں وہ اب 6.6 ارب ڈالر قرضے تک رضا مند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 4 ستمبر كو آئی ایم ایف كا بورڈ واشنگٹن میں اس كی منظوری دے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف كی جانب سے مالیاتی پیكج كی منظوری كے بعد دیامیر بھاشا ڈیم پر امریكا بھی رضا مند ہوگیا ہے اور اب اس منصوبے پر کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دیامیر بھاشا ڈیم پر كسی دوسرے ملک سے این او سی لینے كی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔