ہنس راج اور دلیر مہدی کے بچوں کی شادی کیلیے تیاریاں شروع

مہمانوں کی رہائش کیلیےہوٹل،گیسٹ ہاؤس کی بکنگ سمیت دیگرانتظامات ہونےلگے،پاکستانی فنکاروں کومدعوکیاجائیگا ،بھارتی گلوکار


Qaiser Iftikhar July 24, 2013
مہمانوں کی رہائش کیلیے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس کی بکنگ سمیت دیگرانتظامات ہونے لگے،پاکستانی فنکاروں کو مدعو کیا جائیگا ،بھارتی گلوکار۔ فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے میوزک انڈسٹری کے دو روشن ستاروں ہنس راج ہنس اور بھنگڑا کنگ دلیر سنگھ مہدی کی فیملی نے اپنے بچوں کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ایک طرف دلیرمہدی اوران کی اہلیہ نکی مہدی بیٹی کی جیولری، ملبوسات ، شادی کے لیے ڈیکوریشن، مہمانوں کی رہائش کے لیے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس کی بکنگ سمیت دیگرانتظامات کرنے میں لگے ہیں تودوسری جانب ہنس راج ہنس پاکستان سمیت دیگرممالک سے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے آنیوالے مہمانوں کوفون پراطلاع دینے میں مصروف ہیں۔ معلوم ہواہے کہ دونوں خاندان دولہانوراج ہنس اوردلہن ان دنوں دہلی اورممبئی کے معروف ڈریس اورجیولری ڈیزائنرز کو اپنی اپنی پسند کے ملبوسات اورزیوارت کے آرڈر دے رہے ہیں ۔ ڈیزائنرز نے شادی کی رسومات کی مناسبت سے بھی خصوصی ڈریس تیارکیے ہیں۔

نومبر میں ہونے والی شادی کی تاریخ کو فائنل کرنے کے لیے ہنس راج ہنس اوردلیرمہدی اپنی فیملیز کے ہمراہ دہلی میں آئندہ چند روز میںملاقات کرینگے جسکے بعد شادی کے کارڈزتیارہونگے۔ اس سلسلہ میں ہنس راج ہنس سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ شادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ میرا بیٹا نوراج ہنس اورفیملی کے دوسرے لوگ اس شادی کولے کربہت خوش ہیں اورہرکوئی شادی کی مختلف رسومات کوہمیشہ کے لیے یادگاربنانے میںلگا ہے۔ دوسری جانب بھارتی شوبزانڈسٹری خاص طورپرمیوزک انڈسٹری میں اس شادی کے بہت چرچے ہیں۔



اس لیے ابھی دوماہ سے زائد عرصہ ہے لیکن بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے دیگرممالک سے آنیوالے مہمانوںکی رہائش کے انتظامات سے لے کربارات، مہندی اورپھرمیوزک پروگرام کا اہتمام کرنے کے لیے یہ سب وقت بہت کم ہے۔ اس لیے ہم نے مختلف کاموں کو تقسیم کردیا ہے۔ دہلی اورممبئی کے معرو ف ڈیزائنرشادی کے لیے خاص ملبوسات ڈیزائن کررہے ہیں جب کہ ڈیکوریشن کے لیے بھی دولہا اوردلہن کے ملبوسات کی مناسبت سے اسٹیج اوربیٹھے کا انتظام ہوگا۔ جہاں تک بات پاکستان میں موسیقی کے معروف گلوکاروں اورسیاسی شخصیات کی ہے تومیں ان کو دعوت دینے کے لیے خود پاکستان آؤنگا۔

یہ مختصر دورہ ہوگا لیکن میں چاہتا ہوں کہ موسیقی کے دو فنکاروں دلیرسنگھ مہدی اورمیرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ ہم دونوں ہی پاکستان سے بہت پیارکرتے ہیں اوریہاں کے لوگ بھی ہم سے بہت پیارکرتے ہیں۔ اس لیے ہمارے بچوںکی شادی میں لاہوروالے نہ ہوں یہ توممکن ہی نہیں ہے۔ میری پاکستان میں اپنے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یادرکھیں اورہمارے بچے جوزندگی کا نیاسفرشروع کرنے جارہے ہیں ان کے لیے بھی دعاکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |