بنارس کے مرکزی بازار میں ’’پشاوری چپلوں‘‘ کے نت نئے ڈیزائن متعارف
اورنگی ٹائون اور ناظم آباد میں پشاوری چپلوں کی بڑی مارکیٹیں ہیں ، تقریباً1000 سے زائد چپلوں کے جوڑے فروخت ہوچکے ہیں.
بنارس کے مرکزی بازار میں ''پشاوری چپلوں'' کے نت نئے ڈیزائن متعارف کرادیے گئے۔
عیدالفطر کے سیزن کیلیے روایتی چپلوں کی تیاری کا آغاز 15 شعبان سے ہی شروع کردیا جاتا ہے، پشاوری چپلوں کی تیاری میں خالص چمڑا، ریگزین، فوم، پرانے ٹائر کاربڑ، حلال مویشیوں کی کھال اورسلائی کے لیے مخصوص دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے، شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور بھتہ پرچیوں کے خوف سے پشاوری چپلوں کے تیارکنندگان اپنے مخصوص کاریگروں کو رات گئے تک اپنی رہائش گاہوں میں قائم کارخانوں میں پشاوری چپل تیار کرارہے ہیں، چند سال قبل تک عیدالفطر کے سیزن کے لیے خیبرپختونخواہ سے پشاوری چپلوں کے ماہر کاریگروں کی آمد بڑھ جاتی تھی۔
لیکن اب کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے خیبرپختونخوا سے کاریگروں کی آمد رک گئی ہے، ان حالات کے باعث پشاوری چپلوں کے مقامی تیار کنندگان کراچی میں ہی مقیم کاریگروں سے پشاوری چپلیں تیار کروارہے ہیں، بنارس مارکیٹ میں پشاوری چپل کے ایک مینوفیکچرر محمد ایوب خان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ رواں سال عید سیزن میں ''گل پاڑاں'' نامی ڈیزائن کی حامل پشاوری چپل متعارف کرائی گئی ہے جسے گاہکوں کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ''گل پاڑاں'' ڈیزائن کی پشاوری چپل کراچی میں نہیں بنائی جارہی ہے بلکہ اسے پشاور سے شعبان میں ہی منگوایا گیا تھا اور اب تک بنارس مارکیٹ سے تقریباً 1000 سے زائد چپلوں کے جوڑے فروخت ہوچکے ہیں۔
یہ چپل تین مختلف ڈیزائنوں میں متعارف کی گئی ہے جس کے سول کو 3 تا 4مختلف رنگوں مسٹرڈ، کریم، سیاہ، وہائٹ اور مہرون کلرز میں بنایا گیا ہے، اسی طرح اس کا اپر بھی مختلف ڈیزائن پر مشتمل ہے جو خوردہ سطح پر600 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، انھوں بتایا کہ گل پاڑاں ڈیزائن میں اپر ایمبرائیڈری بھی ہے جس کی فی جوڑہ خوردہ قیمت 900 روپے تا1000 روپے ہے، محمد ایوب خان نے بتایا کہ عید کے سیزن میں کم آمدنی کے حامل طبقے کی جانب سے چارسدہ ''اپ'' (پنجہ دار) پشاوری چپلوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے۔
کیونکہ یہ چپل خوردہ سطح پر350 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور عام آدمی اس پنجہ دار چپل کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے اسی طرح پشاوری جاب لاٹ نامی چپل جو بلحاظ قیمت انتہائی کم یعنی300 روپے میں دستیاب ہیں کی فروخت بھی عید سیزن میں بڑھ جاتی ہے، فی الوقت ''7610 '' نامی پشاوری چپلوں کی بھی زبردست ڈیمانڈ موجود ہے جو خالص چمڑہ اور ربڑ سول کی حامل ہوتی ہے اور کراچی میں خوردہ سطح پر اس پشاوری چپل کی قیمت850 تا900 روپے ہے، سینڈلز ڈسکوری، ڈیزل اورڈیجیٹل کے نام متعارف کرائے گئے ہیں جن کی خوردہ قیمت800 روپے ہے۔