8 سالہ پاکستانی عائشہ ایازنے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے


احتشام بشیر February 04, 2019
عائشہ نے کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا: فوٹو: احتشام بشیر

8 سالہ عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے۔ 8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔


تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمرتائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں