رمضان کرکٹ کامران کی ففٹی نیشنل بینک کے کام نہ آسکی
بارش سے متاثرہ آخری لیگ میچ میں 9 وکٹ سے شکست،ڈی ایل میتھڈ کے تحت زیڈ ٹی بی ایل نے 82 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 8 ویں۔۔۔
ISLAMABAD:
پی سی بی رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارش سے متاثرہ آخری لیگ میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے نیشنل بینک کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔
کامران اکمل کی ففٹی ناکام ٹیم کے کام نہ آسکی،اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں 4 وکٹ پر127 رنز بنائے، ڈی ایل میتھڈ کے تحت فاتح سائیڈ نے82 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 8ویں اوور میں حاصل کر لیا،پلیئر آف دی میچ کپتان عمران نذیر اوربابر اعظم نے دھواں دار بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیشنل بینک نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 4 وکٹ پر17 اوورز میں 127 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، پہلے اوور کی دوسری گیند پر بلال منیرکوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
انھیں محمد خلیل نے رن آؤٹ کیا،21 رنز پر دوسری وکٹ بھی گرگئی،عمیر خان (7) کا ریحان ریاض کی گیند پر ابرار حسین نے کیچ لیا،بعد ازاں کامران اکمل نے فواد عالم کے ہمراہ تیسری وکٹ کی شراکت میں76 رنز کا اضافہ کیا، کامران نے6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 38 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ55 رنز جوڑنے کے بعد 13ویں اوور کی دوسری گیند پر طاہر محمود کا شکار بن گئے، کیچ عمران نذیر نے تھاما، 120 رنز پر چوتھی وکٹ بھی گرگئی جب فواد عالم 35 گیندوں پر 33 رنز بنا کر رخصت ہوگئے،عمران نذیر کی گیند پر محمد خلیل نے کیچ لیا، اس کے بعد مزید 5 گیندیں ہی پھینکی جاسکی تھیں کہ بارش کے سبب کھیل روکنا پڑ گیا۔
عمر وحید 14 اور عقیل انجم 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ریحان ضیا، طاہر محمود اور عمران نذیر کے حصہ میں 1،1 وکٹ آئی،بعدازاں ڈی ایل میتھڈ کے تحت زیڈ ٹی بی ایل کوکامیابی کے لیے 8 اوورز میں 82رنز کا ٹارگٹ ملا جواس نے ایک وکٹ گنوا کر آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کو 23 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب رضا حسن کی گیند پر کامران اکمل نے عمران نذیرکا وکٹوں کے پیچھے کیچ قابو کر لیا، انھوں نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے،بعد ازاں بابر اعظم اور شرجیل خان نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں محض 15 گیندوں پر 59 رنز جوڑکراپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
بابر نے32 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک بلند و بالا چھکا اور 2 شاندار چوکے بھی شامل تھے،شرجیل خان نے 15 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز جوڑے، واحد وکٹ رضا حسن کو ملی، آخر میں مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے عمران نذیر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا، جمعرات کو ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایچ بی ایل کا ٹکراؤ پورٹ قاسم اتھارٹی سے ہوگا۔