مڈ فیلڈر فیبریگاس برائے فروخت نہیں ہیں بارسلونا کلب

مانچسٹر یونائیٹڈ کی 30 ملین پاؤنڈ بولی کو قبول کرنے سے اسپینش فٹبال ٹیم کا انکار


Sports Desk July 24, 2013
مانچسٹر یونائیٹڈ کی 30 ملین پاؤنڈ بولی کو قبول کرنے سے اسپینش فٹبال ٹیم کا انکار۔ فوٹو: فائل

اسپینش فٹبال کلب بارسلونا نے واضح کر دیا کہ مڈفیلڈر سیس فیبریگاس برائے فروخت نہیں ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے26 سالہ کھلاڑی کے لیے 25 ملین پاؤنڈ اور پھر اس میں 5 ملین اضافے سے بولی کی تصدیق کر دی تھی، اسپین میں اطلاعات کے مطابق اس پیشکش کو رد کردیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ 'فیبریگاس برائے فروخت نہیں ہیں' بارسلونا کے صدر ساندرو روسیل نے مانچسٹر یونائیٹڈ پر یہ بات بالکل واضح کردی ہے، مڈ فیلڈر فیبریگاس کیلیے برطانوی کلب نے دوسری بار بولی لگائی ہے،ان مذاکرات کی سربراہی ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایڈ وڈورڈ کر رہے ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ڈیوڈ موئیز نے یوکوہاما میں پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈ کو پہلی بولی کا ردِعمل ملا۔



ہم نے دوسری پیشکش بھی دی لیکن اس معاملے کو کلب کے نائب چیئرمین دیکھ رہے ہیں میں نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں لانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ بات آگے جائے گی، اس وقت میں صرف یہی بتا سکتا ہوں کہ ایڈ اس ڈیل کو مکمل کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چیلسی کی طرف سے اسٹرائیکر رونی کو اپنی ٹیم میں لانے کی کوششوں کے سبب فیبریگاس سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

مڈ فیلڈر بارسلونا کے ماسیہ اکیڈمی کے ذریعے ابھر کر سامنے آئے جس کے بعد انھیں آرسنل نے 2003 میں 16 سال کی عمر میں اپنے کلب میں شامل کر لیا۔ فیبریگاس نے آرسنل کے ساتھ 8 سال گزارکر303 میچز میں 57 گول کیے، وہ 2011 میں 25.4 ملین پاؤنڈ کے5 سالہ معاہدے کے تحت بارسلونا میں واپس گئے، انھوں نے ٹیم کو2011-12 کا کوپا ڈیل رے اور 2012-13 کا لالیگا کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فیبریگاس نے 83 میچز میں اسپین کی نمائندگی کی، اس میں 2010 کا ورلڈ کپ اور 2 یورپیئن چیمپئن شپ کی فتوحات بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں