آرمی چیف کا تقرر میرٹ اور آئین کے مطابق ہوگا پرویز رشید

بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے پرعزم ہیں،جماعتی یاغیرجماعتی کافیصلہ صوبے کرینگے


July 24, 2013
حکومت سازشوں اور گٹھ جوڑکیخلاف اور جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سازشوں اور گٹھ جوڑکیخلاف ہے اورملک میں مضبوط جمہوری نظام پریقین رکھتی ہے۔

وہ سندھ میںگورنرراج کے نفاذکے بارے میںافواہوں سے متعلق ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کاجواب دے رہے تھے انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن صوبوںمیں دوسری پارٹیوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انٹیلی جنس اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کویقینی بنارہی ہے تاکہ کراچی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے۔



ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے پرعزم ہے تاہم انھوں نے کہاکہ ان انتخابات کوجماعتی یاغیرجماعتی بنیادپرکرانے کافیصلہ صوبے کرینگے وفاقی وزیر نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ کاتقررمیرٹ پراورآئین کیمطابق کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |