کوہلو میں111 ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں امدادی رقم تقسیم

حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں 2 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے


ویب ڈیسک February 04, 2019
حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں 2 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ فوٹو : اسکرین گریب

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک سوگیارہ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں حکومت کی طرف سے امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

کوہلو کینٹ میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں حکومت کی طرف سے امدادی رقم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈنٹ رائفلز، ڈپٹی کمشنر کوہلو اور قبائلی و سیاسی رہنماوٴں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں 2 کروڑ روپے تقسیم کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی خاطر پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں