اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی
کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا فیصلہ پاکستان کی معاشی نشونما اور مالیاتی دباؤ کے باعث کیا گیا، ریٹنگ ایجنسی
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ 'بی' سے 'منفی بی' کردی ہے۔
مالیاتی امور سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ 'بی' سے 'منفی بی' کردی تاہم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی مستحکم کے طور پر برقرار رکھی گئی ہے، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معاشی نشونما اور مالیاتی دباؤ کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق پاکستان نے دوست ممالک سے مالی مدد حاصل کی ہے لیکن مالی عدم توازن مزید بڑھ جائے گا۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے اصلاحات کے نتائج توقع کے مطابق سودمند نہیں ہوں گے۔