رومان رئیس پی ایس ایل 4 میں کم بیک کیلئے تیار

پی ایس ایل 4 میں میری فٹنس اور فارم دونوں نظر آئیں گے، رومان رئیس

پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ رومان رئیس کا دایاں گھٹنا زخمی ہوگیا تھا فوٹو: فائل

فاسٹ بالر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے بیتاب ہوں۔


اسلام آباد میں محمد سمیع کو کپتان مقرر کئے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ مشکل وقت میں منفی خیالات کو جھٹک کر میدان میں واپسی کیلئے کوشاں رہا، گھٹنے کی سرجری ہوئی، بحالی اور فٹنس کے لئے سرگرم رہا، وزن بھی کم کیا، پی ایس ایل 4 میں فٹنس اور فارم دونوں نظر آئیں گے، مشکل وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پھسل جانے پر رومان رئیس کا دایاں گھٹنا زخمی ہوگیا تھا، پیسر بعد ازاں ایونٹ کا کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، صورتحال زیادہ خراب ہونے پر بالآخر انہیں سرجری کروانے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا، انھوں نے گذشتہ سال مئی میں ہلکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا، اب مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں۔
Load Next Story