سانحہ ساہیوال جہاں ریاست ملوث ہو وہاں کچھ نتیجہ نہیں نکلتا رضا ربانی

جوڈیشل کمیشن سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکتی ہے، پی پی پی رہنما

جوڈیشل کمیشن سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکتی ہے، پی پی پی رہنما فوٹو:فائل

پی پی پی سینیٹر رضا ربانی نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات اور جے آئی ٹی سے متعلق کہا ہے کہ جہاں ریاست ملوث ہو وہاں کچھ نتیجہ نہیں نکلتا۔

حیدرآباد میں پی پی پی سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال معاملہ پر جوڈیشل کمیشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں، واقعے میں شہید ہونے والوں کو جوڈیشل کمیشن واپس تو نہیں لا سکتا، لیکن اس سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکتی ہے، جہاں ریاست ملوث ہو وہاں اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔


رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت ناجائز ٹیکسزلگارہی ہیں، آئین کے مطابق ٹیکس لگانے کے لئے قانون سازی ضروری ہے، بڑے سرمایہ کاروں نے موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا تھا اور اب انہیں نوازا جا رہا ہے، منی بجٹ کے اعلان کے اگلے دن حکومت نے پیغام دیا کہ ٹریڈ یونین کو برداشت نہیں کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مختلف حیلے بہانوں سے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وفاق سمجھتا ہے کہ اس کا شیئر کم ہو رہا ہے، دوسرا معاملہ نصاب سے ہے، جو عدالتی فیصلے آئے ہیں ان میں اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، وفاق اور ریاست ایک ذہن کو بنانا چاہتا ہے کہ کوئی اسے چیلنج نہ کر سکے، قومی نصاب فورم غیر آئینی ہے،اس کی کوئی حیثیت نہیں، ہم ہر فورم پر اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کریں گے،
Load Next Story