ممنون حسین کی نامزدگی ن لیگ سندھ میں تنائو پیدا کرسکتی ہے

ممنون حسین ایم کیو ایم پر بھی کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اس لیے متحدہ بھی انھیں پسند نہیں کرتی۔

ممنون حسین ایم کیو ایم پر بھی کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اس لیے متحدہ بھی انھیں پسند نہیں کرتی۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کی طرف سے ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی نہ صرف ن لیگ سندھ بلکہ اتحادیوں میں بھی تنائو کا سبب بن سکتی ہے۔


گزشتہ دنوں پیر پگاڑا سے ملاقات کرکے چوہدری نثار نے انکی رائے معلوم کی۔ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ ممنون حسین سیاسی طور پر کمزور ہیں اور انکی نامزدگی ن لیگ سندھ کیلیے بھی بہتر نہیں ہوگی۔ ممنون حسین کی نامزدگی کے بعد یہ بھی سوال پیدا ہوگا کہ آیا گورنر سندھ ن لیگ سے ہوگا یا فنکشنل لیگ سے۔

ممنون حسین ایم کیو ایم پر بھی کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اس لیے متحدہ بھی انھیں پسند نہیں کرتی۔ سندھ میں روایت رہی ہے کہ گورنر اردو اسپیکنگ ہوتا ہے مگر جب صدر اردو اسپیکنگ ہوگا تو پھر سندھ کے قوم پرست گورنری کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔
Load Next Story