آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شاکر اللہ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 04, 2019
افغان سفیر نے افغانستان کے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شاکراللہ عاطف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور افغانستان میں امن کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شاکراللہ عاطف نے ملاقات کی۔ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان سفیر نے افغانستان کے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں