ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپلوں کے شوقین نکلے
ڈیرن سیمی نے پیلے، کالے اور خاکی رنگ کی پشاوری چپلیں خرید لیں
پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپل کے دل دادہ نکلے۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل فور کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم کی تقریب کے لیے پشاور پہنچے جہاں انہوں نے پشاور چپل کی فرمائش کی۔ اس موقع پر ان کے لیے مختلف پشاوری چپلیں منگوائی گئیں جس میں بند اور پنجے دار ڈیزائن شامل تھے۔
علاوہ ازیں ڈیرن سیمی کو مختلف رنگ کی چپلیں بھی دکھائی گئیں جن میں سے ڈیرن سیمی نے بند چپل پسند کیں اور 3 رنگ پیلے، کالے اور خاکی رنگ کی پشاوری چپلیں اپنے لئے لے لیں۔
واضح رہے کہ پشاوری چپل پشتون ثقافت کا اہم جز ہے اور ملک بھر میں اسے پسند کیا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی پشاوری چپل پہننا پسند کرتے ہیں۔