محکمہ داخلہ وکلا کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرسکا

ہائی کورٹ کا اظہار برہمی، آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت


Staff Reporter July 24, 2013
ہائی کورٹ کا اظہار برہمی، آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلیے حکومتی اقدامات اور پھانسی کی سزا پر عمل درآمد میں تاخیر سے متعلق جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو آئندہ سماعت تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے منگل کووکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تاحال جواب داخل نہیں کیا گیا ،جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانیکی ہدایت کی۔



اس سے قبل آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے 29وکلا میں سے 15وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات کا چالان بھی متعلقہ عدالتوں میں پیش کردیا گیا ہے جبکہ 13مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور جلد پیش رفت کی توقع ہے ، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفیٰ لاکھانی نے درخواست میں حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں 2007سے اب تک 40سے زائد وکلا کو قتل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں