پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلیے قرض پروگرام کو حتمی شکل دیدی

نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کیا جائے گا


Numainda Express February 04, 2019
نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق صوبائی وزارت صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے لے کر 30 لاکھ روپے تک 6 ارب روپے مالیت کے قرضے دیئے جائیں گے خواتین کو قرض پروگرام میں خصوصی رعایت حاصل ہو گی۔

وزیر صنعت نے کہا کہ نوجوان لڑکوں کے لیے 80 فیصد کاسٹ حکومت اور 20 فیصد وہ خود برداشت کریں گے جب کہ لڑکیوں کے لیے 90 فیصد حکومت اور 10 فیصد کاسٹ خواتین برداشت کریں گے، خواتین کو قرض کے لیے گریس پیریڈ 10 مہینے جب کہ لڑکوں کے لیئے 6 ماہ ہوگا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آپریشنل کاسٹ لڑکوں کے لیے 7 فیصد، لڑکیوں کے لیے 6 فیصد ہوگی اور یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل تکنیکی سہولتوں سے لیس طلبا کو قرضے دیئے جائیں گے، وز یراعظم عمران خان کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دے کر اصولی منظوری حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |