کینیڈا کی ایرانی نژاد حسینہ عالم بالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

سحربی نیازکے والدین کاتعلق ایران سے ہے جبکہ وہ خودبھارت میں پیدا ہوئیں۔


INP July 24, 2013
سحربی نیازکے والدین کاتعلق ایران سے ہے جبکہ وہ خودبھارت میں پیدا ہوئیں۔ فوٹو : فائل

کینیڈاسے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد مس یونیورس 2012 سحربی نیازنے بالی ووڈمیں قسمت آزمانے کافیصلہ کرلیا۔

2012میں اپنے حسن کے بل بوتے پرمس یونیورس کااعزازپانے والی سحربی نیازاس وقت کینیڈااور امریکا کی کئی ٹی وی سیریلزمیں کام کررہی ہیں۔

سحربی نیازکے والدین کاتعلق ایران سے ہے جبکہ وہ خودبھارت میں پیدا ہوئیں۔ بالی ووڈمیں قدم جمانے کے لیے مس یونیورس نے نامور پروڈیوسرز اورہدایتکاروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ بالی ووڈمیں خوبصورتی کاتاج سرپرسجانے والی کئی حسینائیں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیںجن میںمس سری لنکا جیکولین فرننڈز کانام نمایاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں