خیبر پختونخوا کی سماجی کارکن گلالئی کیلیے امریکی اینڈومنٹ ڈیمو کریسی ایوارڈ

26 سالہ گلالئی کاتعلق صوابی سے ہے اوروہ ’اویئروومین‘ نامی خواتین کی فلاحی تنظیم کی سربراہ ہیں۔


INP July 24, 2013
26 سالہ گلالئی کاتعلق صوابی سے ہے اوروہ ’اویئروومین‘ نامی خواتین کی فلاحی تنظیم کی سربراہ ہیں۔

خیبرپختونخواکی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کوخواتین کے لیے کام کرنے پرامریکی اینڈومنٹ ڈیموکریسی ایوارڈ دیاگیا۔

26 سالہ گلالئی کاتعلق صوابی سے ہے اوروہ 'اویئروومین' نامی خواتین کی فلاحی تنظیم کی سربراہ ہیں، وہ ان دنوں امریکامیں ہیں، انھیں یہ ایوارڈخواتین کے لیے کام کرنے اورجمہوری خدمات کی بناپر دیاگیا۔

2013ء کے نیشنل ڈیموکریسی ایوارڈ کے لیے امریکی ادارے کی جانب سے دنیا بھر سے 4 نوجوانوں کو چنا گیا تھاجن میں سے ایک پاکستانی خاتون گلالئی بھی ہیں۔ باقی نوجوانوں کا تعلق زمبابوے، روس اور کیوبا سے ہے۔ تنظیم کی جانب سے ہر سال امریکی کانگریس کی جانب سے دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک کو جمہوری خدمات پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں