ورلڈکپ کیلیے سرفراز احمد کو قیادت سونپنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا آج اعلان متوقع

چیئرمین احسان مانی نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو کپتان بنایا جائے، ذرائع


Saleem Khaliq February 05, 2019
چیئرمین احسان مانی نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو کپتان بنایا جائے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے ورلڈکپ میں سرفراز احمد کو قیادت سونپنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تاہم اس کا اعلان منگل کو لاہور میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو کپتان بنایا جائے، مگر تاثر ایسا سامنے آنے لگا کہ بورڈ شعیب ملک کو ذمہ داری سونپنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد چار میچز کی پابندی کا شکار ہو کر وطن واپس آئے تو قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی، اسی لیے بورڈ نے اب واضح اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں