جعلی اکاؤنٹس 4 تحقیقاتی ٹیموں نے 16 انکوائریوں پر کام شروع کر دیا

تمام ٹیموں نے ریکارڈ کا ابتدائی جائزہ لیکرتحقیقات شروع کردیں، تحقیقاتی ٹیمیں کراچی بھی جائیں گی۔


میاں عقیل افضل February 05, 2019
تمام ٹیموں نے ریکارڈ کا ابتدائی جائزہ لیکرتحقیقات شروع کردیں، تحقیقاتی ٹیمیں کراچی بھی جائیں گی۔فوٹو:فائل

DUBAI: نیب نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں 16انکوائریوں پر کام شروع کر دیا۔

نیب نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 18 جنوری کو ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کیلیے اختیارات تقویض کئے، ڈی جی نیب راولپنڈی نے اسپیشل یونٹ تشکیل دیا اور 4 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنائیں جنھوں نے16انکوائریوں پر کام شروع کر دیا۔

ہر ٹیم5 ارکان پر مشتمل ہے جس کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیول کا افسر ہے جبکہ ہر ٹیم کیساتھ ایک اسپیشل پراسیکیوٹر کو بھی منسلک کیا گیا ہے، تمام ٹیموں نے ریکارڈ کا ابتدائی جائزہ لیکرتحقیقات شروع کردیں، تحقیقاتی ٹیمیں کراچی بھی جائیں گی۔

پہلی تحقیقاتی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان کی سر براہی میں کام کرے گی اس ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر حماد کمال ، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد قاسم اور مدثر حسین شامل ہوں گے ڈائریکٹر مبشر کریم ،محمد غفران اور ملک عزیر ریحان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں