شریف خاندان نے 2 ارب ڈالر دینے کی آفر کی فیصل واوڈا
نواز شریف نے ڈیل کرنی ہوتی تو جیلیں کیوں کاٹتے، حکومت کیوں گنواتے، جاوید لطیف
پی ٹی آئی کے رہنما وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے 2 ارب ڈالرکی پیشکش کی گئی تھی۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام '' تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کا طرز سیاست یہ ہے کہ مجرم سے پیسے بھی وصول کیے جائیں اور اسے سزابھی دی جائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے مختلف ذرائع سے پیسے کی پیشکش کی تھی اور ایک ملک کوبھی بیچ میں ڈالا تھا جس سے معذرت کر لی گئی جب کہ 2 ارب ڈالرکی پیشکش کی گئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بار بار حکومت گرانے کی بات کرتی ہے لیکن گراتی نہیں،اگرنواز شریف 7 ارب ڈالرکی بات کریں تو ہم وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اس معاملے پرغور کریں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاکہ این آر اوکا شور حکومت کررہی ہے، عمران خان کوتھرڈ امپائرنے منتخب کیاہے، اگرنواز شریف نے ڈیل ہی کرنی ہوتی توجیلیں کیوں کاٹتے اور حکومت کیوں گنواتے، نواز شریف پر ایسے الزام پہلے بھی لگتے رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر عاجز دھامرانے کہاکہ حکومت وہ سورس بتادے جو انھیں این آر اوکے لیے مجبورکررہاہے تاکہ اس کی کریڈیبلٹی برقرارہے۔