صدارتی امیدوار آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے الیکشن کمیشن

کاغذات نامزدگی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 24, 2013
کاغذات نامزدگی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن . فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لئے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کو پریزائیڈنگ افسران مقرر کیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 26 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے، امیدوار 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ صدارتی الیکشن 6 اگست کو ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |