آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی

ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود


Abbas Raza February 05, 2019
ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں جیسن ہولڈر 4درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے بھی کیرئیر کی بہترین دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے، ٹاپ 10 بولرز میں کاگیسو ربادا، پیٹ کمنز، جیمز اینڈرسن،ورنون فلینڈر، رویندرا جڈیجا، جیسن ہولڈر، ٹرینٹ بولٹ، محمد عباس، ٹم ساؤتھی اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ 8 درجے کی چھلانگ عثمان خواجہ نے لگاتے ہوئے 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے، ٹریوس ہیڈ بھی کیریئر کی بہترین 20 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، ٹاپ 10 میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں کین ولیمسن، چتیشور پجارا، اسٹیون اسمتھ، ہینری نکولز، ڈیوڈ وارنر، ایڈن مارکرام، جوئے روٹ ھاشم آملا اور ڈین ایلجر کے نام شامل ہیں۔

آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف سیریز فتوحات کے باوجود ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ٹاپ 10 میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزیلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں