انڈونیشیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

کشتی میں سوار افراد کی اکثریت کا تعلق ایران اور عراق سے ہے تاہم اب انہیں انڈونیشیا منتقل کردیا گیا ہے۔

زندہ بچ جانے والوں کو واپس انڈونیشیا لے جایا جائے گا، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے قریب آسٹریلیا جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب سمندر کی تند و تیز لہروں کے باعث آسٹریلیا جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انڈونیشیا کی بحریہ نے کارروائیاں شروع کردیں، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں کم از کم 200 افرادسوار تھے جن میں 157 کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔


آسٹریلیا جانے والی اس کشتی میں سوار افراد کی اکثریت کا تعلق ایران اور عراق سے بتایا جارہا ہے تاہم اب انہیں انڈونیشیا منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں ان کے آبائی ممالک واپس بھجوا دیا جائے گا۔

Load Next Story