عراق میں عسکریت پسندوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ 9 اہلکار ہلاک

نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس


ویب ڈیسک July 24, 2013
نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس

عراق کے شہرموصل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد بدھ کی صبح موصل کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 9 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ عراق میں تشدد کی لہر میں اضافے کے بعد موصل میں عسکریت پسندوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں، گزشتہ روز بھی شہر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |