سندھ میں ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے نام سے ایک اور امتحانی بورڈ بنادیا گیا
ثانوی تعلیمی بورڈ میں انرولمنٹ سے رہ جانے والے طلبہ نجی بورڈ کے تحت امتحانات دے سکتے ہیں
سندھ میں ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے نام سے ایک اور امتحانی بورڈ بنادیا گیا جو رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات لے گا۔
ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے نام سے سندھ میں ایک اور امتحانی بورڈ بنادیا گیا جو رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات لے گا، ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کا بل سندھ اسمبلی میں جون 2018 میں پاس کیا گیا تھا، ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ پورے صوبے میں کام کرنے والا پہلا بورڈ ہوگا۔
نجی تعلیمی بورڈ سے بڑی تعداد میں نامور پرائیویٹ اسکولز اور کالجز نے الحاق کروالیا ہے، نجی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انرولمنٹ سے رہ جانے والے طلبہ نجی بورڈ کے تحت امتحانات دے سکتے ہیں۔