چین میں کرپشن روکنے کیلئے سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

تعمیرشدہ عمارات کی تعمیرنو پر پابندی کے ساتھ ایسے افراد جو 2عہدہ رکھتے ہیں انہیں ایک عہدہ چھوڑنے کی بھی ہدایت کردی گئی

چینی صدر شی جین پنگ نے بھی سرکاری اداروں اور حکام کی جانب سے فضول خرچی اور غیر ضروری تقاریب کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے فوٹو: اے پی

چین نے ملک سے کرپشن ختم کرنے کے لیے آئندہ پانچ سال کے لئے سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر اور چینی کابینہ کی جانب سے جاری مشترکہ حکم نامے میں ہر قسم کی سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر 5 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا جاتمہ ہے۔ حکم نامے ميں تعمیر شدہ عمارات کی تعمیرنو پر بھی پابندی اور ایسے افراد جو کہ دو عہدے رکھتے ہوں انہیں ایک عہدہ فوری طور پر چھوڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


چینی صدر شی جین پنگ نے بھی سرکاری اداروں اور حکام کی جانب سے فضول خرچی اور غیر ضروری تقاریب کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران چین میں ہوٹل بزنس ميں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران سرکاری اداروں کی جانب سے ہوٹلز اور اپنے ملازمین کے لیے سمندر کنارے ریزورٹس اور دیگر سہولیات کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کرنے کا سلسلہ جاری تھا جس کے دوران کی جانے والی کرپشن پر چینی عوام نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Load Next Story