سیاسی جماعتوں نے دودھ جلیبی بیچنے والوں کو صدارتی امیدوار بنادیا ڈاکٹر قدیر خان


وقت ملک کو سنجیدہ حاکم کی ضرورت ہے کہ جو اسے بحرانوں سے باہر نکالے، ڈاکٹر عبدالقدیر فوٹو: فائل
روزنامہ ایکپسریس سے خصوصی بات چیت کے دوران نامور سائنسدان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی سیاسی جماعت صدارتی امیدوار نامزد کرتی وہ پہلے عوام کے پاس جاتے اور ان کی رائے کے مطابق اپنا جواب دیتے کیونکہ اس وقت ملک کو سنجیدہ حاکم کی ضرورت ہے کہ جو اسے بحرانوں سے باہر نکالے کیونکہ اب یہ ملک مزید جھٹکے برداشت نہیں کر پائے گا۔
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کو چند سیاسی جماعتوں نے بے وقوف بنا رکھا ہے، ملک میں جب بجلی كے پلانٹ لگانے کا عزم مچھلی بيچنے والے کریں اور دودھ جلیبی بیچنے والوں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے تو وطن عزیز کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں۔