پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ڈیرن سیمی کا کردار بہت اہم ہے ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی نے ملاقات کی
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی نے ملاقات کی ، اس موقع پر پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو پاکستان سے محبت ہے اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں آپ کا کردار بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپلوں کے شوقین نکلے
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات ہیں،پہلے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بہت زیادہ نہیں ہو رہی تھی تاہم ہمیں امید ہے کہ آپ کے بعد دیگر عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔