کابل کی سڑکوں پر پہلی بار کشمیریوں کیلیے خواتین کی ریلی

افغان خواتین نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیے عالمی قوتوں سے مداخلت کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک February 05, 2019
افغان خواتین نے آزادی کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی (فوٹو : ریڈیو پاکستان)

یوم یکجہتی کشمیر پر افغانستان میں پہلی بار خواتین نے ریلی نکالی اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کی سڑکوں پر پہلی بار خواتین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

ریلی میں شامل خواتین نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے عالمی قوتوں سے بھارتی جارحیت رکوانے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی میں مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دینے کے بجائے نسل کشی کی جارہی ہے، نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اس دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی قوتوں کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لیے جلسے، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں