سکھر میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ 4 افراد جاں بحق 40 زخمی

دھماکوں سے ڈی آئی جی ہاؤس اور قریب کی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں جبکہ آئی ایس آئی کے دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


ویب ڈیسک July 24, 2013
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے آپریشن ميں تمام حملے آوور مارے گئے، ڈی آئی جی سکھر۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

بیراج کالونی میںدہشت گردوں کی جانب سے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے دوران بم دھماکےاور فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 4 افرادجاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

سکھر کے علاقے بیراج کالونی میں افطار کے کچھ ہی دیر بعد ڈی آئی ہاؤس، کمشنر ہاؤس اور آئی ایس آئی کے دفاتر پر مشتمل کمپاؤنڈ سے ایک خودکش حملہ آوور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، زور دار بم دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا، پہلے دھماکے کے بعد یکے بعد دیگرے 4 مزید بم دھماکے ہوئے، دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جبکہ علاقے میں دھوئیں کے گہرے چھا گئے،جس کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ دھماکوں سے ڈی آئی جی ہاؤس اور قریب کی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں جبکہ آئی ایس آئی کے دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف آئی ایس آئی کا دفتر تھا، دھماکوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا جاسکتا تاہم پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد جاوید اوڈھو نے بتایا کہ آپریشن ميں عمارت کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور اس دوران تمام حملہ آوور مار دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا، سب سے پہلا دھماکا خود کش تھا جس کے بعد باقی دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ سے حملے کیے۔

دوسری جانب رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آووروں کی تعداد 5 تھی جن میں سے 2 سے خود کو اڑا لیا جب کہ 3 مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔