رنبیر اور دپیکا چار سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

اجے دیوگن اور رنبیر کپور کی فلم کی شوٹنگ رواں سال شروع کی جائے گی


ویب ڈیسک February 05, 2019
اجے دیوگن اور رنبیر کپور کی فلم کی شوٹنگ رواں سال شروع کی جائے گی (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون چار سال بعد پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مقبول جوڑی فنی کیریئر میں اب تک 'بچنا ہے حسینوں، 'یہ جوانی ہے دیوانی' اور 'تماشا' جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے تاہم اچانک ہی دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھنے والی رنجشوں کے بعد دونوں میں دوریاں اور دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی دیکھنے میں آئی۔ اب کہا جارہا ہے کہ ماضی کی اس خوبصورت جوڑی نے ایک بار پھر اسکرین پر آنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون چار سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین کے بجائے ایک برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ آج سے شروع ہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں: رنویرکا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ گزشتہ سال اجے دیوگن اور رنبیر کی فلم بنانے کے حوالے سے ملاقات کی جو تصاویر سامنے آئیں تھیں اب اس فلم میں دپیکا کو شامل کیے جانے پر غور جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جوکہ 2020ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |