پنجاب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز بھارت میں تھا


ویب ڈیسک February 05, 2019
اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز بھارت میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مردان، مظفر آباد، بالا کوٹ، ہری پور، مانسہرہ، رائے ونڈ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور پنڈ دادن خان سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں