سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا
تحریک انصاف انتقام کا راستہ ترک کرے کیوں کہ یہ خود عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے، سابق وزیر اعظم
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے تھائی ایئر لائن کی پرواز سے بینکاک جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آٗئی اے حکام نے روکا ہے کیوں کہ نیب میں ان کے خلاف کیسز کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کا بلیک لسٹ میں شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی ٹی آئی انتقام کا راستہ ترک کرے، سابق وزیر اعظم کا ردعمل
بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا، ڈیڑھ ماہ قبل ایشیا پیسفک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال گیا، آج براستہ بنکاک سیئول جارہا تھا کہ مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا حالانکہ سیئول میں ہونے والے ورلڈ سمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو آگاہ کردیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہے، میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں، پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے اور انتقام کا راستہ ترک کرے کیوں کہ یہ خود عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا؟