اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری
اپوزیشن اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور شروع
پنجاب حکومت نے اصولی طور پر اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس کے حساب سے ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ان کے حلقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ہی رقم خرچ ہوگی جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانے کے لیے فوری طور پر 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔