اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری

اپوزیشن اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور شروع


Numainda Express February 06, 2019
رقم ڈویژنل کمشنرز کو دی جائے گی، ممبر اسمبلی اپنی اسکیمیں دے کر رقم ریلیز کروائیں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے اصولی طور پر اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس کے حساب سے ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔


اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ان کے حلقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ہی رقم خرچ ہوگی جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانے کے لیے فوری طور پر 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں