کرتار پور راہداری بھارتی حکومت کا اعلی سطحی اجلاس

متعلقہ وزارتوں اور اعلیٰ حکام نے تجاویز پیش کیں، پاکستان کیساتھ حتمی معاہدے پر بھی غور


خالد محمود February 06, 2019
متعلقہ وزارتوں اور اعلیٰ حکام نے تجاویز پیش کیں، پاکستان کیساتھ حتمی معاہدے پر بھی غور۔ فوٹو:فائل

بھارت کرتار پور راہداری کھولنے کا عمل ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ راہداری کھولنے کے حوالے سے نئی دہلی میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام اورپاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں راہداری سے متعلقہ تمام وزارتوں اور اعلٰی حکام نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں راہداری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ حتمی معاہدے پر بھی غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت راہداری پر ایک ماہ میں تجاویز کا ڈرافٹ پاکستان کو بھیج دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں