سلو اوور ریٹ قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جانا چاہیے ویسٹ انڈین بورڈ چیف

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ڈیو کیمرون


Sports Desk February 06, 2019
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ڈیو کیمرون۔ فوٹو: فائل

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون نے سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔

کیریبیئن بورڈ چیف نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم آئی سی سی قوانین کے پابند ہیں لیکن سیریز کے اس اہم موڑ پر اس طرح کے تادیبی اقدام پر ہمیں فکر ہے، ہم چاہیں گے کہ اس قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں