ہاکی ورلڈ کپ کیلیے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں کرلیا جائے گا

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا ، جرمنی اور بھارت نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا ، جرمنی اور بھارت نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فوٹو: فائل

آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں متوقع ہے۔

ایف آئی ایچ نے 6 ممالک کی آنے والی بڈز کا جائزہ لینا شروع کررکھا ہے، حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ کریگا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا ، جرمنی اور بھارت نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔


بھارت نے مینز یا ویمنز ایونٹ کیلیے 13 سے 29 جنوری 2023 کی ونڈو پیش کی ہے، اس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ترجیح ملنے کا امکان ہے، بھارت تین بار مینز ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں اسپین، جرمنی اور ملائیشیا نے یکم سے 17 جولائی 2022 کی تاریخیں تجویز کی ہیں، دونوں تاریخوں میں بڈز کیلیے ایف آئی ایچ نے رواں برس 31 جنوری کی ڈیڈ لائن طے کی تھی۔
Load Next Story