قراقرام کے پہاڑی سلسلے میں لاپتہ ہسپانوی کوہ پیماؤں کی تلاش میں تاخیر

ہوا کےدباؤ میں جیسےہی کمی آئےگی توہیلی کاپٹرزریسکیومشن پرروانہ ہوجائیں گے، کوہ پیماؤں کے اہلخانہ کی خبرایجنسی سے گفتگو


AFP July 24, 2013
ہوا کے دباؤ میں جیسے ہی کمی آئے گی تو ہیلی کاپٹرز ریسکیو مشن پر روانہ ہوجائیں گے۔

پاکستان کے شمالی علاقے میں قراقرام کے پہاڑی سلسلے میں 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے 3 ہسپانوی کوہ پیماؤں کا سراغ اب تک نہیں لگایا جا سکا۔

منگل کے روز خراب موسم اور طوفان کے باعث ہیلی کاپٹرز ریسکیو مشن پر روانہ نہیں ہو سکے لیکن کوہ پیماؤں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباؤ میں جیسے ہی کمی آئے گی تو ہیلی کاپٹرز ریسکیو مشن پر روانہ ہوجائیں گے۔

کوہ پیماؤں کے ٹرپ کا انتظام کرنے والی ہسپانوی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں نے ان سے آخری رابطہ پیر کے روز کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ تینوں ساتھ ہیں اور انہوں نے بیس کیمپ کے نزدیک ہی کسی مقام پر پناہ لے رکھی ہے، اس کے بعد کوہ پیماؤں کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان کے فون کی بیٹریز کی چارجنگ ختم ہو چکی ہو۔

واضح رہے کہ چاروں ہسپانوی کوہ پیما قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں 26 ہزار فٹ بلند گاشا برم چوٹی سر کرنے کے بعد شدید طوفان کے باعث راستہ بھٹک گئے تھے تاہم ان میں سے ایک کوہ پیما راستہ تلاش کر کے بیس کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں