ہردن قبضے کے خلاف برسرپیکارکشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے ملیحہ لودھی

کشمیر بھارت کا حصہ رہا نہ کبھی ہوگا، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک February 06, 2019
بہادر کشمیریوں نے بھارت کے ظالمانہ قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے ہتھکنڈوں کو شکست دے دی، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہردن قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کشمیرکے تنازعہ کے حل کیلئے حکومتی اقدامات پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدرکے حالیہ دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقے سے اٹھایا، کشمیر بھارت کا حصہ رہا نہ کبھی ہوگا، بہادرکشمیریوں نے بھارت کے ظالمانہ قبضے کو برقراررکھنے کیلئے ہتھکنڈوں کو شکست دے دی جب کہ ہمارے لئے ہر دن قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں