قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت جاری
اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے
وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور این ایف سی کے پرائیویٹ ممبران شریک ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی کا پہلا تعارفی اجلاس ہے جس میں ایجنڈے پرغور ہوگا۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ این ایف سی قابل تقسیم قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا بھی طے کرے گا۔