سانحہ ساہیوال مقتولین کے ورثا کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

ورثا کا واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 06, 2019
جے آئی ٹی مزید تحقیقات کے لیے آج ساہیوال پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

سانحہ ساہیوال میں مقتولین کے ورثا نے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبران نے خلیل اور ذیشان کے بھائیوں سے ملاقات کی، جے آئی ٹی نے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے خلیل اور ذیشان کے بھائی کو پولیس کلب میں بلوایا لیکن مقتولین کے بھائیوں نے بیانات ریکارڈکروانے سے انکار کردیا، ورثا نے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں مقتول خلیل کے وکیل یبرسٹر احتشام بھی شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی مزید تحقیقات کے لیے آج ساہیوال پہنچے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں