برطانوی نومولود شہزادے کا نام جارج الیگزینڈر لوئی رکھ دیا گیا

نومولود شہزادہ پیر کو برطانوی وقت کے مطابق 4 بج کر 24 منٹ پر لندن کے سینٹ میری اسپتال میں پیدا ہوا۔

نومولود شہزادہ پیر کو برطانوی وقت کے مطابق 4 بج کر 24 منٹ پر لندن کے سینٹ میری اسپتال میں پیدا ہوا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

برطانیہ کے تیسرے ولی عہد اور شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بیٹے کا نام جارج الیگزینڈر لوئی رکھ دیا گیا ہے۔


نومولود شہزادہ پیر کو برطانوی وقت کے مطابق 4 بج کر 24 منٹ پر لندن کے سینٹ میری اسپتال میں پیدا ہوا تاہم پیدائش کے فوری بعد اس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز کیٹ مڈلٹن کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بچے کی میڈیا کے سامنے پہلی بار رونمائی کراتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ بچے کے نام سے متعلق ابھی کچھ نہیں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کا نام جارج رکھے جانے کا امکان ہے جسے اب عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا مزید کہنا تھا کہ یہ موقع ان کے لئے انتہائی خوشی اور جذبات سے بھرپور ہے۔

دوسری جانب تیسرے ولی عہد کی ولادت پر پورے برطانیہ میں بھرپور جشن منایا گیا اور ننھے شہزادے کو ٹاور آف لندن پر برطانوی افواج کے چاک وچوبند دستوں نے 62 توپوں کی سلامی بھی پیش کی۔

Recommended Stories

Load Next Story