حیدرآباد میں ڈکیتیاں ورہزنی کی وارداتیں لاکھوں لوٹ لیے گئے

شہری قیمتی سامان و گاڑیوں سے بھی محروم، بیٹریوں سے بھرا ٹرک چھین لیا گیا


Numainda Express July 24, 2013
تھانہ ہٹڑی کے علاقے بائی پاس پر واقع ایک معروف ہوٹل کے قریب3 مسلح افراد نے احمد خان نامی شخص سے بیٹریوں سے بھرا ٹرک چھین لیا۔

KARACHI: شہر میں لوٹ مار کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔

تھانہ ہٹڑی کے علاقے بائی پاس پر واقع ایک معروف ہوٹل کے قریب3 مسلح افراد نے احمد خان نامی شخص سے بیٹریوں سے بھرا ٹرک چھین لیا جبکہ اسی تھانے کے حدود میں المدینہ سی این جی اسٹیشن کے قریب سے موبائل فونز سیلز مین خادم حسین سے 2 مسلح افراد ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔


تھانہ پنیاری کے علاقے میں دو مسلح افراد مسرور نامی شخص سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ تھانہ سخی پیر کے علاقے قائد آباد سے عمران نامی شخص کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ تھانہ مکی شاہ کے علاقے شاہراہ فاطمہ جناح پر واقع فوٹو اسٹیٹ اور ایزی لوڈ کی دکان سے 3 مسلح افراد نے 4 موبائل فونز اور 5 ہزار روپے چھین لئے جبکہ تھانہ بھٹائی نگر کے علاقے میں واقع معروف نجی اسپتال کے باہر سے سے معروف گائینا کولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر پشپاکی کار چوری کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں