بدین بھارتی بحریہ کا پاکستانی حدود میں ماہی گیروں پر حملہ

3کشتیاں اور ایک ماہی گیر کو پکڑ لیا،8افراد نے سمندر میں کود کر جانیں بچائیں

پاکستان فشر فوک فورم ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری سامی میمن کے مطابق 3 کشتیوں میں سوار 9 ماہی گیر مچھلی پکڑنے ضلع بدین کے سمندری علاقے زیرو پوائنٹ سے روانہ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی سمندری حدود سرکریک میں بھارتی نیوی کے اہلکاروں کا پاکستانی ماہی گیروں پر حملہ، ایک ماہی گیر اور3 کشتیاں پکڑ کر لے گئے۔

8 ماہی گیروں نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ پاکستان فشر فوک فورم ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری سامی میمن کے مطابق 3 کشتیوں میں سوار 9 ماہی گیر مچھلی پکڑنے ضلع بدین کے سمندری علاقے زیرو پوائنٹ سے روانہ ہوئے تھے اور شکار کرتے ہوئے جاتی کی سمندری حدود میں حرامی ڈھورو کے مقام پر پہنچے۔




جہاں سے کچھ آگے سرکریک کے مقام پرگئے تو بھارتی نیوی کے اہلکاروں نے جدید ہتھیاروں سے ان پر حملہ کر دیا اور ایک پاکستانی ماہی گیر گلبہار ولد بخشل کو گرفتار کر لیا، باقی ماہی گیروں نے کشتیوں سے سمندر میں کود اور تیمر کے جنگلات میں چھپ کر جانیں بچائی، بھارتی نیوی تینوں کشتیاں بھی اپنے ساتھ لے گئی۔
Load Next Story