تحریک انصاف کا علیم خان کو خراج تحسین گرفتاری پر اظہار افسوس

عبدالعلیم خان کے معاملے میں سیاسی بیان بازی نہ کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک February 06, 2019
اجلاس کے لیے وزیراعلی نے وزیرقانون بشارت راجہ کوفوری طلب کرلیا: فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان وزیراعلٰی لاہور میں تحریک انصاف کی پارٹی اور حکومتی قیادت کا اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مشیرعون چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل ، وزیر قانون بشارت راجہ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،وزیر پراسیکوشن چوہدری ظہیرالدین اور وزیر جنگلات سبطین خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آف شور کمپنی کیس؛ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا

اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی جب کہ وزیر قانون بشارت راجہ نے گرفتاری اور قانونی پہلووں پر شرکا کو بریف کیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے عبدالعلیم خان کے ساتھ مکمل طورپر اظہار یکجہتی کیا اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا، انہوں نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی بیان بازی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے مستعفی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں